پاک فضائیہ کے شاہنوں نے سانحہ پشاور کے ایک ماہ ہونے پر ننھے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، پاک فضائیہ کے اسکواڈرن جے ایف سیونٹین نے شہداء اور غازیوں کو سلامی پیش کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی اسکواڈرن نمبر چھبیس جے ایف سیوئنٹین (17) نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا، پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اسکول کے اوپر فلائی پاسٹ، ترجمان کے مطابق جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے شہید طلباء کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر اسکول کے احاطے میں موجود بچوں نے ہاتھ ہلا کر طیاروں شاہینوں کے جذبے کو سراہا۔ سماء