Friday, 14 March 2014
Lahore : 7 Months Pregnant Nurse Died due to police baton Charge - 14th March 2014
لاہور: گزشتہ 5 روز سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی نرسوں پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کے بعد لاٹھی چارج کردیا جس کے نتیجے میں ایک 7 ماہ کی حاملہ نرس جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ 5 روز سے نرسیں ڈی جی ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاج کر رہی تھیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہونے پر آج جب انہوں نے پنجاب اسمبلی کی جانب جانے کی کوشش کی تو پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد نرسیں بے ہوش ہو گئیں جنہیں رکشوں میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے والی 28 سالہ 7 ماہ کی حاملہ نرس گنگارام اسپتال میں درد کی شدت کو برداشت نہ کرتےہوئے چل بسی۔ پولیس نے 10 نرسوں کوبھی گرفتار کر لیا۔
نرسوں کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ کئی روز سے لاہور کی سڑکوں پر اپنے حقوق کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ، ہم بھی قوم کی ماں بیٹیاں ہیں لیکن جس طرح آج ہم پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اس سے انسانیت بھی شرما گئی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے مطالبات کے پورے ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
http://www.express.pk/story/235868/